کورونا کی بھارتی قسم نے برطانیہ کو جکڑ لیا، مثبت کیسز میں 70 فیصد اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کی بھارتی قسم نے برطانیہ کو جکڑ لیا، مثبت کیسز میں 70 فیصد اضافہ
کورونا کی بھارتی قسم نے برطانیہ کو جکڑ لیا، مثبت کیسز میں 70 فیصد اضافہ

لندن:کورونا وائرس کی بھارتی قسم نے برطانیہ کو جکڑ لیا ہے اور صرف ایک ہفتے میں مریضوں کی تعداد 70 فیصد بڑھ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں برطانیہ میں 5ہزار 765 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جب کہ گزشتہ ہفتے کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد 3ہزار 398 تھی۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے کورونا وائرس سیکل 7 اموات ہوئی تھیں اور اب صرف 24 گھنٹوں میں 13 اموات ہوئی ہیں۔برطانیہ میں مسلسل تیسرے روز مریضوں کی تعداد پانچ ہزار سے اوپر چلی گئی ہے۔

ایک ہفتے میں مریضوں کی تعداد میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے باعث برطانیہ میں 21 جون سے لاک ڈاؤن اور پابندیاں ختم کرنیکاروڈ میپ بھی خدشات کاشکار ہوگیا ہے۔

دوسری جانب چین دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں 3 سال کی عمر کے بچوں کے لیے کووڈ 19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی جانب سے سائنوویک بائیوٹیک کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کو بچوں کے لیے استعمال کرنے کی منظوری دی گئی۔

اب تک دنیا کے مختلف ممالک جیسے سنگاپور، امریکا اور یورپ وغیرہ میں 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کے لیے کووڈ ویکسینز استعمال کرنے کی منظوری دی گئی ہے، تاہم اس سے کم عمر بچوں کے لیے ابھی ویکسینیشن نہیں ہورہی۔

سائنوویک بائیوٹیک کے چیف ایگزیکٹو ین وائی ڈونگ نے چینی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے بچوں میں ایک کلینکل تحقیق کی گئی تھی جس کا آغاز 2021 کے شروع میں کیا گیا تھا۔

جس کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز مکمل ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ سیکڑوں کیسز سے ثابت ہوا کہ ویکسینیشن کے بعد 3 سے 17 کی عمر کے گروپ کو بھی 18 سال کے بالغ افراد کے گروپ جتنا تحفظ ملا۔

عالمی ادارہ صحت نے حال ہی میں سائنو ویک ویکسین کو بالغ افراد کے لیے استعمال کرنے کی ہنگامی منظوری دی تھی۔انہوں نے ٹرائلز میں شامل بچوں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ویکسین بچوں میں بالغ افراد جتنی موثر اور محفوظ ثابت ہوئی۔

مزید پڑھیں: چین کے شمال مشرقی علاقے میں چاقو بردار نوجوان کے حملے، 7 افراد ہلاک، 14 زخمی

Related Posts