یمن میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے، 17 افراد ہلاک، متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یمن میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے، 17 افراد ہلاک، متعدد زخمی
یمن میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے، 17 افراد ہلاک، متعدد زخمی

صنعا: مارب شہر میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں نے یمن کے شہر مارب میں گیس اسٹیشن کو میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد باغیوں نے 2 بارودی ڈرونز سے بھی حملہ کیا جس میں ایمبولینس کو نشانہ بنایا گیا جو حملے کی جگہ زخمیوں کو لینے جارہی تھی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ گیس اسٹیشن پر متعدد گاڑیاں کھڑی تھی، حملے کے نتیجے میں بچے اور خواتین بھی جاں بحق ہوئی ہیں۔ حملے کے بعد گیس اسٹیشن پر آتشزدگی کے باعث زخمی ہونے والے افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

یمن کے وزیر اطلاعات محمد الاریانی نے حوثی باغیوں کی جانب سے گیس اسٹیشن اور دو ایمبولینس پر میزائل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے ایک بزدلانہ کارروائی کار دیا ہے۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے متعدد بار سعودی شہری آبادی اور وہاں قائم آئل فیلڈز کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم عرب اتحادی افواج کی جانب سے ان حملوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کی جرائم پر ہفتہ وار رپورٹ جاری، 1428 ملزمان گرفتار

Related Posts