پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ اشنا شاہ نے پاکستانی معاشرے میں پائی جانے والی ناہمواریوں سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی لباس بھی آپ کی جسمانی ساخت کو ابھارنے کا باعث نہیں ہوتا بلکہ یہ دیکھنے والے کی نگاہ کا فتور ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کہانی شیئر کرتے ہوئے عشنا شاہ کا کہنا ہے کہ میری دوستوں نے کبھی جینز یا دیگر کپڑے پہننے پر اعتراض نہیں کیا ہے۔ کیونکہ ان کے لیے یہ نامناسب بات ہے۔
عشنا شاہ کا کہنا ہے کہ جب میری کوئی دوست جسمانی ساخت کو ابھارنے والی ٹی شرٹ پہنتی ہے تو مجھے ناگوار گزرتا ہے، لیکن جب منحنی خطوط والی خاتون جینز پہنتی ہے تو اور زیادہ برا لگتا ہے کیونکہ اس طرح اس کے جسمانی اعضاء اور ابھر کر سامنے آجاتے ہیں۔
عشنا شاہ کا کہنا ہے کہ جب میری کوئی خوبصورت دوست بغیر آستین والی شرٹ پہنتی ہے تو مجھے نامناسب لگتا ہے کیونکہ یہ کپڑے نہیں بلکہ اپنے جسم کے ساتھ جنسی استحصال ہے۔
اس سے قبل عشنا شاہ نے ہالی ووڈ کی اداکار مارک روفالو پر تنقید کی تھی۔ 53 سالہ مارک روفالو نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم پر اپنا بیان واپس لیا تھا۔ مارک روفالو نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ میں اسرائیل کے ساتھ ہوں جبکہ اس کے قبل انہوں نے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کی تھی۔
ہالی ووڈ اداکار مارک روفالو نے ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ” میں اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی پر اپنے بیان پر معذرت کرتا ہوں جن میں میں اسرائیل پر نسل کشی کاالزام لگایا تھا۔”
مارک روفالو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عشنا شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” کہ آپ اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئے ہیں اس لیے آپ کچھ بھی نہیں ہیں۔”
یہ بھی پڑھیں : ڈرامہ ”رقیب سے“ نے ثابت کیا کہ منفردکہانی والے ڈاراموں کو کسی گلیمر کی ضرورت نہیں