کراچی:عالمی شہرت یافتہ ترکش ڈرامے’’ارطغرل غازی‘‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنیوالی ترک اداکارہ اسرابلجیک کی پاکستانی لباس میں تصاویر نے مداحوں کو دیوانہ بنادیا۔
اسرابلجیک نے انسٹاگرام پر کچھ نئی تصاویر شیئرکی ہیں جس میں انہوں نے نامور پاکستانی برانڈ کے دلکش ملبوسات زیب تن کیے ہوئے ہیں،اس پوسٹ کو دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہاہے۔