شہری خبردار، مرغیوں میں بھی کورونا جیسا وائرس پھیل گیا، اموات کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Administration helps chicken and meat prices soar higher
شہری خبردار، مرغیوں میں بھی کورونا جیسا وائرس پھیل گیا، اموات کا خدشہ

کراچی:شہری خبردار ہوشیار، مرغیوں میں بھی کورونا جیسا وائرس پھیل گیا، بڑے پیمانے پر اموات ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان بھر کے مرغیوں کے فارمز میں کوریزا نامی بیماری پھیل گئی ہے، جس کے باعث بڑی تعداد میں مرغیاں ہلاک ہوچکی ہیں۔

کوریزا نامی بیماری کے باعث کراچی میں بھی بیشتر پولٹری فارمز کو بند کردیا گیا ہے، پولٹری فارمرکا کہنا ہے کہ کوریزا بیماری کورونا سے مماثلت رکھتی ہے، بیماری میں مرغیوں کو نزلہ زکام اور سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیماری کے باعث بڑے بڑے پولٹری فارمز مرغیاں مرنے پر بند کردیئے گئے ہیں، پولٹری فارمر کے مطابق شہر میں سپلائی کی جانے والی مرغیوں کی بیماری سے پاک ہونے کی کوئی ضمانت نہیں۔

پولٹری فارمرز کے مطابق شہری بیماری وہ بھی مہنگے داموں خرید رہے ہیں، گوشت مہنگا ہونے کی وجہ پچاس فیصد پولٹری فارمز بند ہونا ہیں، پولٹری فارمز نے مشورہ دیا ہے کہ شہری مہنگے مرغی کے گوشت کے بجائے گائے، بکرے یامچھلی کا گوشت استعمال کریں۔

دوسری جانب ترجمان پولٹری ایسوسی ایشن عبد المعروف نے مذکورہ بیماری کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرغیوں میں ایسی کوئی بیماری نہیں یہ ساری باتیں افواہوں سے زیادہ کچھ نہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں، ایک دن میں ریکارڈ 4ہزار 529افراد ہلاک

Related Posts