ایف اے ٹی ایف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ایران اور دیگر ممالک کے فیصلے 18 اکتوبر کو کیے جائیں گے جبکہ چین کی صدارت میں اجلاس اب تک پیرس میں جاری ہے۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس کا اختتام 18 اکتوبر کو ہوگا ۔پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ بھی اسی دن متوقع ہے جبکہ چین، ملائشیا اور ترکی پاکستان کی حمایت میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت ہمارے مسائل حل کرنے کی بجائے مشکلات پیدا کررہی ہے۔تاجر برادری
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایف اے ٹی ایف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ سمیت اہم معاملات پر حتمی فیصلہ 18 اکتوبر کو کیا جائے گا جبکہ پاکستان، ایران اور دیگر ممالک کے بارے میں بھی فیصلہ ہوگا۔
FATF President Xiangmin Liu opened the FATF Plenary meeting. The key outcomes of the next 3 days of meetings on global action against #moneylaundering & #terroristfinancing, and decisions on Pakistan, Iran and other countries to be announced on Friday ???? https://t.co/tyy0F0VnYC pic.twitter.com/jCEWSvgsm1
— FATF (@FATFNews) October 16, 2019
یاد رہے کہ پاکستانی وفد پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے متعلق اداروں اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کر چکا ہے تاکہ پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے سے بچایا جاسکے جبکہ بھارت پاکستان کے خلاف سازش میں ناکام ہوچکا ہے۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی طرف سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے گزشتہ پلان پر عمل کے لیے مزید مہلت ملنے کا امکان ہے جبکہ پاکستانی حکام کو کامیابی کے حوالے سے اعتماد ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی وفد کی ایف اے ٹی ایف اداروں اور حکام سے ملاقاتیں، بھارت ناکام