کراچی:سوئنگ کے سلطان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہ قابض اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری کے شکار فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔
سابق کپتان کا فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہنا تھا کہ کھیل میں آپ جس ٹیم کو بھی سپورٹ کریں، لیکن یہ کھیل نہیں بلکہ جنگ ہے۔
It doesn’t matter what side you’re on, or which team you support, this is not a game, it’s War and at the end of the day when there has been death and suffering there will never be a winner, everyone has already lost! #IStandWithPalestine #IStandForHumanity
— Wasim Akram (@wasimakramlive) May 19, 2021