برطانوی شاہی جوڑا آج چترال پہنچ گیا جہاں مہمان نواز چترالیوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور انہیں روایتی ٹوپی اور چغہ بھی پہنایا گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے چترال پہنچنے والے شہزادہ ولیم اور اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کو چترال کے علاقوں بروغل اور ویلیج بمبوریت کا دورہ بھی کروایا جائے گا جبکہ شاہی جوڑا چترال کے بعد لاہور بھی جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان سیاسی آدمی، جانتے ہیں دھرنے کا انجام کیا ہوگا۔شیخ رشید
کل برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن داتا کی نگری لاہور کا دورہ کریں گے جہاں دن کے وقت گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات ہوگی۔
بعد ازاں شاہی جوڑا لاہور کے ایس او ایس چلڈرن ولیج جائے گا جس کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی، بادشاہی مسجد اور شوکت خانم ہسپتال کے دورے بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ شاہی جوڑے کی آمد سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہاکہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شاہی جوڑے کی آمد سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف کا برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر خیرمقدم