فضل الرحمان سیاسی آدمی، جانتے ہیں دھرنے کا انجام کیا ہوگا۔شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضل الرحمان سیاسی آدمی، جانتے ہیں دھرنے کا انجام کیا ہوگا۔شیخ رشید
فضل الرحمان سیاسی آدمی، جانتے ہیں دھرنے کا انجام کیا ہوگا۔شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سیاسی آدمی ہیں، وہ جانتے ہیں دھرنے کا انجام کیا ہوگا، اس لیے مجھے پورا یقین ہے کہ دھرنا نہیں ہوگا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا کو آسانی سے دھرنے کی اجازت بھی نہیں ملے گی کیونکہ یہ اتنا آسان کام نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید ملت لیاقت علی خان کی 68ویں برسی پر آج ملک بھر میں تقریبات ہوں گی

شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج 3 بجے جو اجلاس طلب کیا ہے، اس میں دھرنے کے خلاف لائحۂ عمل طے ہوگا جبکہ حتمی صورتحال کا پتہ 26 اکتوبر تک ہی چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی مثال سامنے رکھنی چاہئے۔ انہوں نے ہمیشہ ریاستی اداروں  کے ساتھ صلح کی پالیسی رکھی جبکہ مولانا سے گفت و شنید کرنے والوں کی بات چیت جاری ہے تاہم نتیجہ آنے میں ابھی دیر ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ دھرنا ہی کیا جائے، فضل الرحمان صرف جلسے پر بھی اکتفا کرسکتے ہیں۔ دیگر تمام سیاسی پارٹیوں کی پوزیشن واضح ہوچکی ہے۔ پیپلز پارٹی نے دھرنے میں شرکت سے معذرت کر لی ہے، ن لیگ کے شہباز شریف کھل کر سامنے نہیں آسکتے جبکہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ دھرنا ہو اور ن لیگ اس میں شریک بھی ہو۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا  کہ ہم مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کر رہے ہیں اور ان کو سمجھا رہے ہیں جبکہ امید ہے دھرنا یا آزادی مارچ نہیں ہوگا۔

ننکانہ صاحب میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے  گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت دھرنوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، نہ اس میں دھرنے کی کوئی گنجائش باقی ہے۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کر رہے ہیں، امید ہے دھرنا نہیں ہوگا۔شیخ رشید

Related Posts