تھانہ سہالہ پولیس کی کارروائی، بیوہ سے اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ سہالہ پولیس کی کارروائی، بیوہ سے اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان گرفتار
تھانہ سہالہ پولیس کی کارروائی، بیوہ سے اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: تھانہ سہالہ کی حدود میں جی ٹی روڈ کے نزدیک جنگل ایریا میں بیوہ خاتون کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نقدی و زیور چھین کر فرار ہونے والے باپ بیٹے کو پولیس نے وقوعہ کے تین ماہ بعد گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق دونوں باپ بیٹا ملزمان پنجاب کے مختلف علاقوں میں خواتین سے زیادتی، اغواء، ڈکیتی اور چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث نکلے ہیں۔

مذکورہ کیس کے حوالے سے ٹینچ بھاٹہ راولپنڈی کی رہائشی”ص” خورشید نامی بیوہ خاتون نے تھانہ سہالہ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے خاوند کا انتقال ہوچکا ہے۔ میں بحریہ ٹاؤن میں بیوٹی پارلر پر ملازمت کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہوں۔

بیوہ خاتون کے مطابق 12 فروری 2021ء کی رات 10 بج کر 20 منٹ پر میں اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جانے کے لئے شفٹ والی گاڑی میں بیٹھی تو کچھ دور جانے کے بعد ڈرائیور نے کہا کہ میرے بیٹے کی گاڑی خراب ہو گئی ہے وہ میرے ساتھ جائے گا۔ یوں ڈرائیور پیچھلی سیٹ پر میرے ساتھ آگیا اور اس کا بیٹا گاڑی چلانے لگا۔

خاتون کے مطابق راستے میں گاڑی کہیں اور موڑ دی تو میں نے چلانا شروع کیا جس پر پچھلی سیٹ پر موجود شخص نے پستول نکال لیا اور مجھے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر گاڑی ویرانے میں لے گئے۔ جہاں ڈرائیور نے مجھ سے زبردستی جنسی زیادتی کی اور مجھ سے طلائی جیولری،نقدی اور موبائل فون چھین کر مجھے انجان جگہ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

خاتون کی درخواست پر پولیس نے 13 فروری 2021ء کو مقدمہ نمبر 85/21 زیردفعات 376/392 درج کیا اور تفتیش شروع کر دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے دونوں ملزمان عبدالوحید اور اس کے بیٹے احمد کو گرفتار کرلیاہے۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمان پنجاب کے مختلف اضلاع میں خواتین سے زیادتی، چوری ڈکیتی اور اغواء جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان عمران خان کی تبدیلی کے سونامی کی قیمت ادا کررہاہے، بلاول بھٹو

Related Posts