پاکستان عمران خان کی تبدیلی کے سونامی کی قیمت ادا کررہاہے، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto criticized the government

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ہر شہری عمران خان کی تبدیلی کے سونامی کی ایک خوفناک قیمت ادا کررہا ہے، ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سےعام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔

وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان سعودی عرب کے تین ارب ڈالر کے قرضے کی واپسی کی وجوہات عوام کے سامنے لائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان پوری دنیا میں کشکول اٹھائے گھوم رہے ہیں، بےشک آپ کو چندے مانگنے کا وسیع تجربہ ہے مگر چندوں پر ملک نہیں چلتے، المیہ یہ ہے کہ سعودی ارب کو تین ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنے کے لئے عمران خان نے چین سے قرضہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قرض لے کر اگر کرپشن میں اڑایا جاتا رہے گا تو عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پستا رہے گا، پونے 2 لاکھ روپے قرضے کے بوجھ تلے دبا ہر پاکستانی عمران خان کی نااہلی کی قیمت ادا کررہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت میں اتنی بھی سکت نہیں کہ گردشی قرضوں کے بحران کی وجہ سے چینی حکومت کو سی پیک کے اربوں روپے کے واجبات ادا کرسکے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کار اور حکومتیں عمران خان کی حکومت کے دوران سرمایہ کاری سے جھجک رہی ہیں،ایم ایل ون ریلوے ٹریک کے لئے 6 ارب ڈالر کے فنڈز جاری کرنے میں چینی حکومت کی ہچکچاہٹ دراصل پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان افغان عوام کی دیرپا امن کی خواہش کی حمایت کرتا رہے گا، آرمی چیف

Related Posts