صبا قمر نے پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ کیلئے عوام کی شرافت پر سوالات اٹھا دئیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صبا قمر نے پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ کیلئے عوام کی شرافت پر سوالات اٹھا دئیے
صبا قمر نے پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ کیلئے عوام کی شرافت پر سوالات اٹھا دئیے

پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے ملک بھر میں سوشل میڈیا ٹرینڈ کے متعلق پاکستانی عوام کی شرافت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عوام اتنی شریف ہے جتنا کہ ظاہر کیا جاتا ہے تو نیٹ فلکس کا 18پلس شو ٹاپ ٹرینڈ پر کیوں ہے؟

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پراپنے پیغام میں ڈرامہ سیریل چیخ کی اداکارہ صبا قمر نے اپنی ایک نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عوام تو ہماری بہت شریف ہے پھر یہ ٹرینڈنگ میں نمبر 1 پر کیوں ہے؟

شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ صبا قمر کو ایک سفید شرٹ اور نیلی جینز میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ صبا قمر نے 18 پلس نیٹ فلکس سیزن کے متعلق سوال کیا ہے جو پاکستان میں نمبر 1 پر ٹرینڈ کرتا نظر آیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے بالوں کو خوبصورت انداز میں رنگ کر مداحوں کو حیران کردیا، سوشل میڈیا پر بہت جلد وائرل ہونے والی تصاویر میں صبا قمر کے نئے روپ کو بے حد پسند کیا گیا۔

گزشتہ ماہ شیئر کی گئی تصاویر میں صبا قمر ترکی میں موجود تھیں اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے استنبول سے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں ایک مہنگی لگژری گاڑی میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: صبا قمر نے بالوں کو نیا رنگ دے کر مداحوں کو حیران کردیا، تصاویر وائرل

Related Posts