احتساب عدالت: آصف زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asif Zardari plea
سابق صدر آصف زرداری طبعیت ناسازی کے سبب پمزاسپتال منتقل

اسلام آباد :احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کر دی ۔

منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی درخواست مسترد کردی ۔ فیصلے میں کہاگیاکہ یہ عدالتی دائر ہ اختیار نہیں، متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔

تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی گئی کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں،عدالت درخواست میں کی گئی استدعا کے مطابق اسپتال کو سب جیل قرار نہیں دے سکتی۔
فیصلے کے مطابق جیل حکام ایگزیکٹو آڈر کے ذریعے اسپتال کو سب جیل قرار دے سکتے ہیں۔ فیصلے میں کہاگیاکہ جیل سپریڈنٹ تمام معاملات پر اپنے رپورٹ 22 اکتوبر عدالت میں پیش کرے۔

عدالت نے وکیل لطیف کھوسہ کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔آصف علی زرداری نے جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

دورانِ سماعت سابق صدر کے وکیل لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ آصف زرداری کی جان کو خطرہ ہے، جیل میں طبی سہولتیں ملنا آصف زرداری کا حق ہے، زرداری اس حکومت سے کچھ بھی نہیں لینا چاہتے لیکن جو قانونی حق ہے وہ انہیں دیا جائے۔

واضح رہے کہ 10 جون کو قومی احتساب بیور (نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا تھا، بعد ازاں 16 اگست کو عدالت نے انہیں عدالتی ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔

Related Posts