کراچی، شہریوں کو قانون کی خلاف ورزی پر پکڑنے کیلئے ٹریفک پولیس کا سائیکل اسکواڈ تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، شہریوں کو قانون کی خلاف ورزی پر پکڑنے کیلئے ٹریفک پولیس کا سائیکل اسکواڈ تیار
کراچی، شہریوں کو قانون کی خلاف ورزی پر پکڑنے کیلئے ٹریفک پولیس کا سائیکل اسکواڈ تیار

کراچی کے شہریوں کو قانون کی خلاف ورزی پر پکڑ کر کارروائی کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کا سائیکل اسکواڈ تیار ہوگیا، پولیس کے جوان سائیکلوں پر سوار ہوکر عوام کو قانون کا پابند بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ٹریفک جام سے نمٹنے کیلئے کراچی پولیس نے انوکھی حکمتِ عملی اپنا لی۔ قانون توڑنے اور سگنل کی خلاف ورزی کرکے فرار ہونے والے شہریوں کو پکڑنے کیلئے سائیکل اسکواڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر کراچی کے اہم تجارتی مرکز صدر میں ٹریفک پولیس نے سائیکل اسکواڈ تشکیل دے دیا۔ اسکواڈ کے جوان ون وے اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کراچی کے شہریوں کا چالان کرسکیں گے تاکہ شہر میں ٹریفک جام اور حادثات میں کمی لائی جاسکے۔ 

یاد رہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہورہا ہے۔قبل ازیں سعودی قونصلیٹ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقعے سے فرار ہوگیا۔

آج سے 4 روز قبل صدر ایٹریم مال کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے رکشے کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اسکی ماں اور بھابھی زخمی ہوگئیں،گلشن حدید،تیموریہ میں ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں: شہرقائد میں ٹریفک حادثات، 3افراد جاں بحق، 5خواتین سمیت7زخمی

Related Posts