شاہ محمود قریشی کی کینیڈا سے سفری پابندیوں پر دوبارہ غور کرنے کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM urges Canada to reconsider flight suspension from Pakistan

اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کینیڈین وزیر خارجہ مارک گارنیو کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیااورسفری پابندیوں پر دوبارہ غور کرنے کی اپیل کی۔

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات ،کورونا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیر خارجہ نے کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے باعث کینیڈین حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کاوشوں کے باعث پاکستان میں وباء کی صورتحال دوسرے علاقائی ممالک کی نسبت بہتر ہے ،اس تناظر میں 30دن کی مدت مکمل ہونے کے بعد پاکستان پر عائد سفری پابندیوں پر نظرثانی کی جائے ۔

کینیڈین وزیر خارجہ نے سرینا ہوٹل کوئٹہ میں ہونیوالے دہشت گردانہ حملے اور جانی نقصان پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیساتھ اظہار تعزیت کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، کینیڈا کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔

وزیر خارجہ نے کورونا کے دوران کینیڈا میں مقیم پاکستانی شہریوں کا خصوصی خیال رکھنے پر کینیڈین وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کینیڈا میں کورونا کے باعث ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوروناسے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کینیڈا کی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں اور طالب علموں کو ویزا سہولیات دینے پر بھی بات کی۔

مزید پڑھیں:امریکا میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کینیڈین حکومت کی جانب سے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری میں بہتری کے فیصلے کو سراہا ۔کینیڈین وزیر خارجہ نے افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ۔

کینیڈین وزیر خارجہ نے استنبول میں منعقدہ سہ فریقی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کی تعریف کی ۔وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر کینیڈا پاکستان کی معاونت کرے گا۔

وزیر خارجہ نے کینیڈین ہم منصب کو دورہ پاکستان جبکہ کینیڈین وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو جلد کینیڈا آنے کی دعوت دی۔

Related Posts