کراچی: پاکستانی اداکارہ و مصنفہ یسریٰ رضوی اپنے گھر میں پہلے ننھے مہمان کی آمد کیلئے پر امید ہیں، حال ہی میں یسریٰ نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ یسریٰ رضوی نے دو تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو حاملہ ہونے سے متعلق اشارہ دیتے ہوئے ایک ڈرامہ سیریل کا اسکرپٹ پڑھنے میں مصروف نظر آئیں۔
شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں اداکارہ یسریٰ رضوی نے کہا کہ میں ایک ننھے مہمان کی آمد کا انتظار کر رہی ہوں۔ ایک ماں کیلئے انتظار آدھی خدمت ہے اور صبر اس خدمت کو سرانجام دینے کا واحد راستہ ہے۔
قبل ازیں اپنی ایک پوسٹ میں اداکارہ یسریٰ رضوی نے کہا کہ پیدائش ہوگی یا نہیں ہوگی؟ واضح رہے کہ یسریٰ رضوی نے 2016ء میں عبدالہادی سے شادی کی جس کے بعد دونوں پر بہت تنقید کی گئی۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یسریٰ نے خود سے 10 سال کم عمر انسان سے شادی کی۔ معروف اداکارہ و مصنفہ یسریٰ رضوی کا کہنا ہے کہ میں 6 یا 7 سال کی عمر سے ہی خواتین کے حقوق کی علمبردار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت نے تیسری بیوی کے دعوے پرچپ کا روزہ توڑ دیا