پاکستان نے فیس بک سے مونیٹائزیشن کھولنے کی درخواست کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور :فیس بک سمیت بڑی سوشل میڈیاکمپنیوں کےدفاترپاکستان لانے کی کوششیں جاری ،پاکستانی حکام کافیس بک انتظامیہ سے رابطہ ، فیس بک نے پاکستان کیلئے 3 منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ،پاکستانی حکام نے فیس بک سے پاکستان میں مونیٹائزیشن کھولنے کی درخواست کردی۔

خیبر پختونخوا حکومت نے پاکستان میں فیس بک کو مونیٹائزیشن کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیس بک ایک طویل عرصے سے ملک میں کام کر رہا ہے لیکن مقامی پابندیوں کی وجہ سے اسے ابھی تک پاکستان کے لئے رقم کمانے کی پالیسی کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیرآئی ٹی ضیااللہ بنگش نے رابطےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا فیس بک سےبات چیت میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور قانون سازی سےمتعلق معاملات حل کرنے پراتفاق ہوا۔

مزید پڑھیں:فیس بک رمضان المبارک سے متعلق نئے فیچرز سامنے لے آیا

صوبائی وزیر نے مزید کہا یوٹیوب کی طرح فیس بک کی بھی پاکستان میں مونیٹائزیشن چاہتے ہیں، سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں دفاتر قائم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

ضیااللہ بنگش کا کہنا تھا کہ اسدقیصرسے ملاقات کرکے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں فیس بک انتظامیہ ، پی ٹی اے اور آئی ٹی ماہرین کا اجلاس بھی بلالیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیس بک پاکستان میں 3 منصوبے شروع کرنے جارہا ہے، بہت جلد کام کاآغاز ہوگا، دفاتر بھی قائم کیے جائیں گے۔