بھارت میں کورونا نے تباہی مچا دی، 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 760 افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں کورونا نے تباہی مچا دی، 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 760 افراد ہلاک
بھارت میں کورونا نے تباہی مچا دی، 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 760 افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس نے تباہی پھیلا دی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 760 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 10  پروفیسرز بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ہمسایہ ملک بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دُنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں 1 کروڑ 69 لاکھ 60 ہزار 172افراد کورونا کا شکار جبکہ 1 لاکھ 92 ہزار 311 ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارت کی نریندر مودی سرکار اموات اور کیسز کی درست تعداد کو چھپا رہی ہے کیونکہ اموات کی اصل تعداد سرکاری اعدادوشمار کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا کے روزانہ بنیادوں پر رپورٹ کیے جانے والے کیسز کی تعداد 5 لاکھ جبکہ اموات 5 ہزار 700 سے زائد ہونے کا خدشہ ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس مزید پھیلاؤ کیلئے جدوجہد میں مصروف ہے جس کی ابتدا میں ہی بھارت کو تباہ حالی، اموات اور معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ آئندہ دنوں میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 70 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 31 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 14کروڑ 70لاکھ 57 ہزار 680افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 31 لاکھ 12ہزار 836 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 70لاکھ افراد متاثر، 31 لاکھ 12ہزار ہلاک

Related Posts