دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 70لاکھ افراد متاثر، 31 لاکھ 12ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 70لاکھ افراد متاثر، 31 لاکھ 12ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 70لاکھ افراد متاثر، 31 لاکھ 12ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 70 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 31 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 14کروڑ 70لاکھ 57 ہزار 680افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 31 لاکھ 12ہزار 836 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت اور برازیل متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چوتھے، روس پانچویں، ترکی چھٹے، برطانیہ ساتویں، اٹلی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

کورونا کے باعث امریکا میں سب سے زیادہ3 کروڑ 27 لاکھ 89 ہزار 653 افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 85 ہزار 880 افراد ہلاک ہوئے۔ بھارت میں 1 کروڑ 69 لاکھ 51 ہزار 769 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 1 لاکھ 92 ہزار 310 ہلاک ہوئے۔

برازیل میں کورونا سے 1 کروڑ 43 لاکھ 8 ہزار 215 افراد متاثر ہوئے جبکہ 3 لاکھ 89ہزار 609 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی ادارۂ صحت نے کورونا کی روک تھام کیلئے سماجی فاصلے اور ماسک پہننے سمیت تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 611 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 118 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 7 لاکھ 95 ہزار627 افراد متاثر جبکہ 17 ہزار 117جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 5 ہزار 611 نئے کیسز رپورٹ، 118 مزید شہری جاں بحق

Related Posts