گرین شرٹس نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گرین شرٹس نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا
گرین شرٹس نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور: پاکستانی ٹیم نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا، قومی ٹیم نے کسی ایک ٹیم کیخلاف زیادہ ٹی ٹوئنٹی فتوحات میں سب کو پیچھے چھوڑ گیا۔زمبابوے سے پہلے میچ میں فتح کے ساتھ پاکستان نے کسی ایک ٹیم کیخلاف زیادہ کامیابیوں کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

یہ منفرد ریکارڈ قومی ٹیم نے زمبابوے کو مسلسل 15ویں میچ میں ہرا کر حاصل کیا، یہ کسی بھی ٹیم کی ایک ہی ملک کیخلاف فتوحات کا ریکارڈ ہے،اس سے قبل افغانستان نے آئرلینڈ کو 14بار ہرا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا، مگر دوسری جانب 4مرتبہ ناکامی کا منہ بھی دیکھنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف 24میچز میں 14فتوحات حاصل کی ہیں، سری لنکا کو21مقابلوں میں 13اور آسٹریلیا کو 23 میں 12مرتبہ ہرایا،آسٹریلیا نے بھارت کے مقابل 13 جبکہ بھارت نے آسٹریلیا اور سری لنکا کیخلاف اتنی ہی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 12، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 11،11بار زیر کیا ہے،نیوزی لینڈ نے پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کیخلاف 10،10فتوحات سمیٹی ہیں۔ یاد رہے کہ مجموعی طور پر گرین شرٹس فتوحات کی سنچری مکمل کرنے والی پہلی ٹیم ہیں،یہ سنگ میل دورۂ جنوبی افریقہ میں عبور ہوا تھا۔

ان کامیابیوں میں پاکستانی بولرز نے اہم رول ادا کیا ہے۔ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک ہزار شکار مکمل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، یہ سنگ میل بدھ کو ہرارے میں اپنا 168واں میچ زمبابوے کے خلاف کھیلتے ہوئے حاصل کیا، دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے بولرز نے 145میچز میں 855وکٹیں اڑائی ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم نے 136مقابلوں میں 829بیٹسمین پویلین بھیجے،بھارتی بولرز 827اور جنوبی افریقی 810وکٹیں لے چکا،کامیاب ترین بولرز کی فہرست میں شاہد آفریدی97 جبکہ سعید اجمل اور عمر گل 85،85شکار کرچکے ہیں۔قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے اس کامیابی پر قومی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Related Posts