پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ کا جذبۂ حب الوطنی بیدار ہوگیا، میشا شفیع نے اپنے بچوں کو پاکستان کی قومی زبان اُردو سکھانے کی دلی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گلوکارہ میشا شفیع نے کہا کہ میرے بچے مجھ سے گھر میں ایک کتا لانے کیلئے درخواست کر رہے ہیں جس کیلئے چیخ پکار، سودے بازی اور گفتگو سمیت ہر حربہ آزمایا جارہا ہے۔
گلوکارہ میشا شفیع نے کہا کہ مجھے بھی کتے رکھنے کا شوق ہے لیکن یہ ذرا دقت طلب کام ہے۔ میں نے بچوں کو ایک پیشکش کی ہے کہ اگر آپ مجھ سے صرف اردو زبان میں گفتگو شروع کردیں تو سال کے آخر تک کتا آجائے گا۔
My children are begging for a pup. Pleading. Howling. Bargaining. Negotiating. They’re trying everything. I’m a dog lover but it’s just so much work 😩
Have offered a deal:
If they start speaking to me only in Urdu and learn it by the end of the year, the pup comes 🐶— MEESHA SHAFI (@itsmeeshashafi) April 14, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل معروف اداکار علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسگی کا مقدمہ درج کرانے والی گلوکارہ میشاء شفیع نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا جن میں کہا گیا تھا کہ علی ظفر کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے جرم میں ان کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
میشا شفیع کے وکیل اسد جمال نے گزشتہ ماہ واضح کیا کہ یہ تمام خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں اور کہا کہ میری مؤکل میشا شفیع کو 3 سال قید کی سزا دئیے جانے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔
مزید پڑھیں: میشاء شفیع نے اپنے متعلق چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا