صوابی میں گاڑی پر فائرنگ، جسٹس آفتاب آفریدی اہلیہ اور 2 بچوں سمیت جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محبت کی شادی، دلہا دو روز بعد عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق
محبت کی شادی، دلہا دو روز بعد عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق

صوابی:پشاور موٹر وے پر انبار انٹرچینج کے قریب جسٹس آفتاب آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں جسٹس آفتاب آفریدی، اہلیہ، بیٹی زینب اور ایک دودھ پیتا بچہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جسٹس آفتاب آفریدی کا ڈرائیور ذاکر اور گن مین داؤد شدید زخمی ہوگئے ہیں، اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی دو ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

فائرنگ میں شدید زخمی ڈرائیور ور گن مین کو ریسکیو1122 ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے باچا خان میڈیکل اسپتال شاہ منصور منتقل کرنے کے بعد پشاور منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او صوابی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معزز جج اپنی فیملی کے ہمراہ پشاور سے اسلام آباد جارہے تھے، اسی اثناء میں نا معلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کا دہشت گرد ہلاک

Related Posts