اسلام آباد :سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ کل سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت شروع کرے گا۔دوبارہ سماعت سے قبل ایک وکیل نے عدالت سے چھٹی کی درخواست کی تھی۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست گزاران کی نمائندگی کرنے والے وکلا کو بتایا تھا کہ عدالت 2 ہفتے بعد بینچ کے رکن کی دستیابی کی وجہ سے جلد از جلد درخواستوں کا فیصلہ کرنا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے نظام سے سمجھوتہ کرکے 10 ججوں کو ایک جگہ مصروف رکھنا آسان کام نہیں اس سے عدالتی نظام متاثر ہورہا ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جی سی) ، سپریم جوڈیشل کونسل اور اٹارنی جنرل منصور خان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مرکزی درخواست میں عائد الزامات کے جوابات جمع کرادیے ہیں۔