کورونا سے اموات پر افسوس، امید ہے یہ وباء جلد ختم ہوجائے گی، شنیرا اکرم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shaniera Akram worries COVID-19 is taking lives, hopes it ends soon

سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اورسماجی کارکن شنیرااکرم نے کورونا وائرس کی وجہ سے ہونیوالی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے یہ وباء جلد ختم ہوجائے گی۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ کورونا کی وباء انسانوں کی جانیں لے رہی ہے ، کاروبار خراب کررہی ہے اور تعلیم کو تباہ کررہی ہے، دماغی امراض میں اضافہ ہورہا ہے ، یہ وباء ہماری دنیا کو تقسیم کررہی ہے اور خاندانوں کو الگ کررہی ہے۔

 

انہوں نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ میرے شوہر نے ہمیں آسٹریلیابھیج دیا تاکہ ہم محفوظ رہیں لیکن میری بیٹی روز رات کو اپنے والد کو یاد کرکے روتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ کورونا کی وباء جلد دنیا سے ختم ہو کیونکہ اس نے زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے،اس سے قبل شنیرا اکرم نے رواں ماہ اپنی 38 ویں سالگرہ 20 مارچ کو آسٹریلیا میں منائی تھی۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجوہ کرکٹ کمنٹیٹر وسیم اکرم نے سالِ نو کے موقع پرسوشل میڈیا پر نئے سال کی مناسبت سے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے سب کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ امید ہے یہ سال پچھلے سال سے بہتر ہوگا۔شنیرا بیٹی عائلہ کے ساتھ آسٹریلیا میں ہے، فیملی کو مِس کر رہا ہوں۔وسیم اکرم نے اپنے ویڈیو پیغام میں سالِ نو پر خود سے عہد کرنے والوں کو مفید مشورہ بھی دیا۔

Related Posts