اورنگی ٹاؤن دھماکہ، مقدمہ درج نہ کرنے والے پولیس افسرکے خلاف کارروائی کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اورنگی ٹاؤن دھماکہ،مقدمہ درج نہ کرنے پرپولیس افسرکے خلاف کارروائی کا فیصلہ
اورنگی ٹاؤن دھماکہ،مقدمہ درج نہ کرنے پرپولیس افسرکے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی پر بم دھماکے میں چوری شدہ موٹر سائیکل استعمال ہونے کے انکشاف کے بعد چوری کا مقدمہ درج نہ کرنے پر پولیس افسر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے موٹر سائیکل چور کا مقدمہ درج نہ کرنے والے افسر کو پولیس سے برطرف کرنے کا سخت فیصلہ کر لیا۔ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہا کہ ہم نے ڈیوٹی افسر اے ایس آئی رومان کو شوکاز نوٹ جاری کردیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ پولیس کے قواعد و ضوابط کے مطابق جان بوجھ کر مقدمے کا اندراج نہ کرنے والے افسر کو برطرف کیا جاتا ہے۔ ڈیوٹی افسر نے مقدمہ درج نہیں کیا، نہ ہی ایس ایچ او کو کوئی اطلاع دی۔

اے آئی جی غلام نبی میمن نے کہا کہ ایسے چند اہلکاروں کے باعث محکمہ بدنام ہوتا ہے، پولیس پہلے سے بہت بہتر کام کر رہی ہے۔ ایس ایچ اوز کو مقدمات درج کرنے کی واضح ہدایات جاری کرچکے ہیں۔ اگر کسی بھی تھانے سے شکایات موصول ہوئیں تو سخت کارروائی کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اورنگی ٹاون میں رینجرز موبائل پر بم  حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی سمیت رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے اداروں نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی سمیت اہم شواہد گزشتہ روز مل گئے، دھماکے سے چند منٹ قبل 2 حملہ آوروں نے موٹر سائیکل لاکر کھڑی کی تھی۔

مزید پڑھیں: اورنگی میں رینجرز پر حملہ، اہم شواہد مل گئے، ملزمان کے گرد گھیرا تنگ

Related Posts