کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹرری کی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی 30ویں سالگرہ مناتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔
زارا نور عباس فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں نے کہا کہ میں آج 30 برس کی ہوگئی ہوں، مجھے خدا پر پہلے سے زیادہ یقین ہے، مجھے اب معجزات پر پہلے سے زیادہ یقین ہوگیا۔
زارا نور عباس کا اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر دیئے گئے پیغام میں کہنا ہے کہ آج میری زندگی کے 30 سال مکمل ہونے پر میرا اللّٰہ پر یقین مزید پختہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جیسا کہ یہ حقیقت ہے کہ رحم دلی جیت جاتی ہے لہٰذا آج میں اپنے ماضی کی غلام نہیں لیکن اب اپنے احساسات و جذبات کی فخریہ مالک ہوں جن سے میں گزری اور آگے بھی گزروں گی۔
یہ بھی پڑھیں : اداکارہ ایمن خان نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر وضاحت دے دی