ٹی ٹی پی منظم ہورہی ہے،لاہور اور کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مررہے ہیں، حکمران امریکا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کررہے ہیں، شیخ رشید
لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مررہے ہیں، حکمران امریکا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کررہے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی (تحریکِ طالبان پاکستان) دوبارہ منظم ہورہی ہے جبکہ لاہور اور کراچی کو بھی دہشت گردی سے خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے آج اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشت گردی کے 2 واقعات ہوئے ہیں اور دونوں جگہ ایک ایک پولیس اہلکار شہید ہوا۔

گفتگو کے دوران وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں پھر سے ٹی ٹی پی آرگنائز ہو رہی ہے۔ لاہور اور کراچی میں بھی دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ پولیس اور پاک فوج نے اپنی جانوں پر کھیل کر ہماری حفاظت ممکن بنائی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں ہماری افواج اور پولیس نے اپنی شہادتوں سے دہشت گردوں کو شکست دی۔ کل بھی 5 دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے۔ کل پارلیمنٹ کے باہر جو ہوا، غلط ہوا۔ اس کی مذمت کرتا ہوں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل قاسم شہید ہو گئے جبکہ سب انسپکٹر سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ راولپنڈی میں ایس ایچ او کو شہید کردیا گیا۔

دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں کنٹینر چوک پر ایک سب انسپکٹر اور پولیس کے 2 جوان معمول کی چیکنگ کر رہے تھے۔ پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل کو روک لیا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی اسلام آباد، ملزمان کی فائرنگ، ایس ایچ او اور ہیڈ کانسٹیبل شہید

Related Posts