اسلام آباد، سگنل پر کھڑی گاڑی سے کارکاتصادم، 5بچوں کی ماں سمیت2افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، سگنل پر کھڑی گاڑی سے کارکاتصادم، 5بچوں کی ماں سمیت2افراد جاں بحق
اسلام آباد، سگنل پر کھڑی گاڑی سے کارکاتصادم، 5بچوں کی ماں سمیت2افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد میں سگنل پر کھڑی گاڑی سے ایک تیزرفتار کار جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 5 بچوں کی ماں سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ رمنا کے علاقے جی 11 سگنل پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کورولا کار نے سگنل پر کھڑی ایف ایکس گاڑی کو ٹکر دے ماری۔ حادثے کے نتیجے میں ایف ایکس گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کی 1خاتون سمیت 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ایف ایکس گاڑی میں سوار افراد سرگودھا میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس گھر آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ واقعہ 2 روز قبل ہفتہ کے روز 6 مارچ کی رات 2 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔حادثے کی ذمہ دار کورولا گاڑی میں 2 نوجوان لڑکے اور 2 لڑکیاں سوار تھیں جو مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت تھے۔

بعد ازاں کورولا کار میں سوار لڑکے جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ 2 لڑکیوں کو دھر لیا گیا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ تھانہ رمنا پولیس نے واقعے کے 22 گھنٹوں کے بعد ورثاء کی طرف سے احتجاج کی دھمکی پر مقدمہ درج کیا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والے محمد مسکین اور نگہت بی بی کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

جاں بحق ہونے والی خاتون نگہت بی بی 5 بچوں کی ماں تھی جس کا خاوند چند سال قبل انتقال کرگیا تھا۔ خاتون بڑی مشکل سے اپنے بچوں کی کفالت کر رہی تھی۔ تاحال محمد مسکین اور نگہت بی بی کی وفات کا سبب بننے والے حادثے کے ذمہ داروں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پولیس مقابلہ، بھتہ خوری میں ملوث گینگ وار کارندہ گرفتار

Related Posts