اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاری میں مزید59ارب53کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز 403پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز 403پوائنٹس کا اضافہ

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری،  کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی اتارچڑھاو کے بعدزبردست تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی 34600 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔

تیزی کے نیتجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید59ارب53کروڑ روپے سے زائدکااضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت9.76فیصدزائد جبکہ59.05فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام، توانائی، فوڈز، بینکنگ، سیمنٹ، اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں سرمایہ کاری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس34690پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیا تاہم فروخت کے دباو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر براقرار نہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100  انڈیکس 447.99پوائنٹس اضافے سے 34475.69پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کومجموعی طور پر403 کمپنیوں  کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے238 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،149 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں59 ارب53 کروڑ48 لاکھ94 ہزار382 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر67 کھرب71 ارب13 کروڑ44 لاکھ32 ہزار982 روپے ہوگئی۔

جمعہ کومجموعی طور پر28 کروڑ71 لاکھ690 شیئرز کا کاروبار ہوا، جو جمعرات کی نسبت2 کروڑ55 لاکھ39 ہزار470 شیئرز زائد ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت310.00 روپے اضافے سے6510.00 روپے اوری ونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت291.42 روپے اضافے سے 6119.97روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت155.00 روپے کمی سے5365.00 روپے اور گیٹرون انڈسٹری کے حصص کی قیمت23.00 روپے کمی سے 437.00روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو ورلڈ ٹیلی کام کی سرگرمیاں3 کروڑ 8لاکھ19 ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت اتارچڑھاو کے بعد1.11 روپے پر مستحکم اور لوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں1 کروڑ91 لاکھ11 ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت7 پیسے اضافے سے16.07 روپے ہوگئی۔

کے ایس ای30 انڈیکس273.86 پوائنٹس اضافے سے16237.38 پوائنٹس، کے ایم آئی 30انڈیکس 853.28پوائنٹس اضافے سے 55326.86پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 220.01پوائنٹس اضافے سے 24794.59پوائنٹس پربندہوا ۔

Related Posts