کراچی: جیسے دولت کسی کی ذاتی میراث نہیں اسی طرح ذہانت بھی کسی کی ذاتی میراث نہیں اس کی تازہ مثال کراچی کا نوجوان نبیل ہے جس نے ایک وقت میں 5 لاکھ سے زائد افراد کو میسج کرنے سمیت کئی ایڈوانس فیچر پر مبنی ‘ایپلیکیشن’ متعارف کرائی ہے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والا باصلاحیت نوجوان نویں جماعت کا طالبعلم نبیل ہے جس نے “ایف ایف میٹنگ” کے نام سے واٹس ایپ طرز کی ایپلیکیشن بنائی ہے۔
نبیل کا کہنا ہے کہ ایپلیکیشن میں انکرپٹڈ کالز کی سہولت، رنگندھا لوگوں کیلیے مختلف رنگ میں تھیمز، بیک وقت 5 لاکھ سے زائد افراد کو میسج کرنے کی سہولت سمیت کئی ایڈوانس فیچر موجود ہیں۔
نبیل کے والد دستگیر میں چھولے اور ڈونٹس فروخت کرتے ہیں, نبیل نے تین سال کی انتھک محنت کے بعد یہ ایپلیکیشن تیار کی جسے انکے والد نے چھولے اور ڈونٹس فروخت کرتے ہوئے ممکن بنایا۔
نبیل کو ایپلیکیشن تیار کرنے کیلئیے لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لیکر دیا اور آج نبیل کی یہ ایپلیکیشن توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے ، ایپلیکیشن کو اب تک پلے اسٹور پر 100 سے زائد افراد ڈاؤنلوڈ کر چکے ہیں۔
نبیل جیسے باصلاحیت نوجوان اس قوم کا فخر ہیں آئیے پاکستان کے اس ٹیلنٹ کو پروموٹ کریں اور اسے شئیر کرکے بچہ کی حوصلہ افزائی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: الماس خانم، سوئی دھاگے سے تصویر کشی کرنے والی فنکارہ