مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ سے قبل پنجاب میں مظاہروں اور احتجاج کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ سے قبل پنجاب میں مظاہروں اور احتجاج کا فیصلہ
مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ سے قبل پنجاب میں مظاہروں اور احتجاج کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ سے قبل پنجاب میں مظاہروں اور احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے، مظاہرے اور احتجاج اپنے کارکنوں کو فعال کرنے اور حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے کیا جائے گا، شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے قبل حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت حکومت مخالف مظاہرے اوراحتجاج کیا جائے گا،جبکہ ان مظاہروں اوراحتجاج کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے مظاہروں اوراحتجاج کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 3 مارچ کو میانوالی، 5 مارچ کو گوجرانولہ اور منڈی بہاؤالدین، 6 مارچ کو گجرات اور چکوال میں احتجاج کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری شیڈول کے تحت لودھراں، سیالکوٹ اور نارووال میں 7 مارچ کو احتجاج کیا جائے گا۔ پاکپتن میں 11 مارچ جبکہ وہاڑی میں 12 مارچ کو احتجاج ہوگا۔

اس کے علاوہ اٹک میں 5 مارچ، 13 مارچ اور 20 مارچ کو تین احتجاج کیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ضلع راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کا احتجاج 13 مارچ،جبکہ پنڈی سٹی میں  احتجاج 5 مارچ کو ہوگا۔ رحیم یار خان میں مسلم لیگ ن کا احتجاج 17 اور 20 مارچ کو ہو گا۔

مزید برآں  لاہور، فیصل آباد ، قصور، شیخوپورہ، جہلم، لیہ، راجن پور میں احتجاج کی تاریخوں سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت مخالف اتحادپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 26 مارچ کو حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

Related Posts