پاک فوج کے جوانوں نے مجھے مشتعل افراد سے بچایا۔بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فضائیہ نے ابھی نندن کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا
بھارتی فضائیہ نے ابھی نندن کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا نیا بیان منظرِ عام پر آگیا جس میں ابھی نندن نے اعتراف کیا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے انہیں مشتعل افراد سے بچایا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت اسٹینڈ آف کے 2 سال کی تکمیل پر بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان اور بھارت میں امن ہو اور عوام امن سے رہ سکیں۔

ونگ کمانڈر ابھی نندن نے کہا کہ جب میں گرا تو مجھے علم نہیں تھا کہ میں پاکستان میں ہوں یا بھارت میں۔ مجھے دونوں ممالک اور ان کے لوگ بھی ایک جیسے ہی لگے۔ مجھے کافی گہری چوٹ لگی تھی اور میں حرکت نہیں کر پا رہا تھا۔

بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے کہا کہ جب مجھے محسوس ہوا کہ میں اپنے ملک میں نہیں ہوں تو میں نے بھاگنے کی کوشش کی۔ میرے پیچھے لوگ آئے جو کافی مشتعل تھے اور وہ مجھے پکڑ لینا چاہتے تھے۔

مشتعل افراد سے بچانے کیلئے پاک فوج کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے ابھی نندن نے کہا کہ پاک فوج کے 2 نوجوان اسی وقت آئے۔ انہوں نے مجھے پکڑا اور مشتعل افراد سے بچایا۔ پاک آرمی کے ایک کپتان نے مجھے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ پھر مجھے پاک فوج کے جوان اپنے یونٹ تک لے کر گئے جہاں مجھے ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی۔ ہسپتال لے جایا گیا اور میرا معائنہ بھی کیا گیا۔ کشمیر کے ساتھ جو ہو رہا ہے، وہ ہمیں اور آپ کو معلوم نہیں۔

مسئلۂ کشمیر کے حوالے سے ابھی نندن نے کہا کہ کشمیر میں کیا ہورہا ہے، اس پر ہمیں اطمینان سے سوچنا ہوگا۔ میں نے پاک فوج کو پیشہ ورانہ اور نڈر پایا۔ انہوں نے مجھے مشتعل افراد سے بچایا تھا۔

  یہ بھی پڑھیں: ابھی نندن کی ڈمی پی اے ایف کےجنگی میوزیم میں نصب کردی گئی

Related Posts