پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر کارروائی، 17 بھارتی ماہی گیر گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر کارروائی، 17 بھارتی ماہی گیر گرفتار
پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر کارروائی، 17 بھارتی ماہی گیر گرفتار

پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کے جرم میں 17 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ یہ کارروائی کھلے سمندر میں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ 17 بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں کی جانے والی کاروائی کے دوران 17 بھارتی ماہی گیر پکڑے گئے۔

ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا تھا کہ بھارتی ماہی گیروں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ ان کی کشتیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ گرفتار ماہی گیر مزید تفتیش کیلئے ڈاکس پولیس کے حوالے کردئیے گئے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندرمیں فنی خرابی کے باعث پھنسی ہوئی کشتی میں سوار 15ماہی گیروں کی جان بچاکر انہیں باحفاظت پسنی پہنچادیا۔

ایچ کیو پی ایم ایس اے میں موجود میری ٹائم ریسکیوآرڈی نیشن سینٹر کو گزشتہ برس ستمبر میں اطلاع موصول ہوئی کہ الندیمی نامی ماہی گیر کشتی جو سر بندر سے شکار کے لئے نکلی تھی وہ 12گھنٹے سے پسنی کے قریب کھلے سمندر میں فنی خرابی کی وجہ سے پھنس گئی۔

مزید پڑھیں: کھلے سمندرمیں پھنسی کشتی میں سوار 15ماہی گیروں کوبچا لیاگیا

Related Posts