جمال خشوگی قتل کیس کی خفیہ رپورٹ جاری، امریکا نے76سعودی شہریوں پر پابندی لگادی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمال خاشقجی قتل کیس کی خفیہ رپورٹ جاری، امریکا نے76سعودی شہریوں پر پابندی لگادی
جمال خاشقجی قتل کیس کی خفیہ رپورٹ جاری، امریکا نے76سعودی شہریوں پر پابندی لگادی

واشنگٹن /ریاض: سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کیس کی خفیہ رپورٹ جاری کیے جانے کے بعد جو بائیڈن حکومت نے 76 سعوی شہریوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ گزشتہ روز سامنے آئی جس پر اقوامِ متحدہ نے تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔ 2 سال پرانی رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی انٹیلی جنس کے مطابق سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے جمال خشوگی کی گرفتاری یا قتل کیلئے استنبول آپریشن منظور کیا۔

سی آئی اے نے دعویٰ کیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جمال خشوگی کے قتل کے وقت 11 میسجز کیے۔ رپورٹ میں 15 رکنی اسکواڈ کے نام بتائے گئے جو استنبول گیا جبکہ رپورٹ میں اسی اسکواڈ کے جمال خشوگی کے قتل می ملوث ہونے کی طرف اشارہ بھی کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ اسکواڈ کو پہلے سے آپریشن کے نتیجے اور خشوگی کی موت کا علم تھا یا نہیں، یہ کوئی نہیں جانتا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان خشوگی کو ملک کیلئے خطرہ سمجھتے تھے۔

جمال خشوگی کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں یہ کہہ کر دھوکے سے بلایا گیا کہ وہ اپنی شادی کے متعلق کاغذی کارروائی مکمل کرسکیں گے۔ رپورٹ جاری کرنے کے بعد جو بائیڈن حکومت نے سعودی شہریوں پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا نے مجموعی طور پر 76 سعودی شہریوں پر ویزے کی پابندیاں عائد کی ہیں تاہم ایسے افراد کے نام سامنے نہیں آئے جنہیں فوری طور پر پابندی کا سامنا کرنا ہوگا، نہ ہی پابندیوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ 

یاد رہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کی رپورٹ منظر عام پر آنے سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے کہا کہ جتنا ہو سکے گا ہم مضبوط اور شفاف دوطرفہ تعلقات کے لئے کام کریں گے۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران گزشتہ روز امریکی صدرجوبائیڈن اور سعودہ فرمانرواشاہ سلمان نے علاقائی سلامتی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ،امریکی صدر نے سعودی فرماں روا کو بتایا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ مضبوط اور شفاف بنانے کے لئے کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں: خشوگی قتل کیس کی رپورٹ سے قبل امریکی صدر اور شاہ سلمان کارابطہ

Related Posts