وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ رکوانے کا ٹاسک وزیر مذہبی امور کو سونپ دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan noor ul haq
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور انہیں دھرنے سے روکنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور انہیں دھرنے سے روکنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

 وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں وزیراعظم نے وفاقی وزیر کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور دھرنا روکنے کیلئے کوششوں کا ٹاسک سونپ دیا۔

وزیر اعظم نے وفاقی وزیر سے دھرنے سے متعلق تمام معلومات طلب کرتے ہوئے دھرنے کی سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ جس کے بعد قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مولانا نور الحق قادری جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان آج یا کل اس حوالے سے ایک اجلاس بلائیں گے اور اجلاس کے دوران سفارشات پر قریبی لوگوں سے مشاورت کریں گے، حکومت کی طرف سے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طریقے سے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کو روکا جائے۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو حکومت کیخلاف آزادی مارچ شروع کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

Related Posts