جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 11کروڑ 16 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 24 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد انتقال کر گئے ہیں۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا سے مجموعی طور پر 11کروڑ16 لاکھ 53ہزار 941 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 24 لاکھ 72 ہزار381 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 94 ہزارسے زائدفراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 23لاکھ 5ہزار618ہو گئی۔
کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 8 کروڑ68لاکھ 19ہزارافراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 22 لاکھ 68 ہزار553 افراد کورونا کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چھٹے، اسپین 7ویں، اٹلی 8ویں، ترکی 9ویں اور جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلا مزید 38 شہری انتقال کر گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا سے 5 لاکھ 71ہزار 174 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 12 ہزار 601افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 1 ہزار 329 نئے کیسز رپورٹ، 38 مزید شہری جاں بحق