پاکستان کے مختلف شہروں کے بعد گوادر میں بھی زلزلے کے جھٹکے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعد آج گوادر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے خوفزدہ ہو کر شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح کے وقت گوادر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلے کے ہلکی شدت کے زلزلے گوادر کے گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی، اسلام آباد، مردان، پشاور، مظفر آباد، سوات، لوئر دیر، ملتان، بھلوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

لوگ کلمۂ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 6 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان میں تھا۔

  مزید پڑھیں: اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Related Posts