وزیراعظم عمران خان نے ایف نائن پارک گروی رکھنے کی مخالفت کردی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
وزیراعظم عمران خان نے ایف نائن پارک گروی رکھنے کی مخالفت کردی
وزیراعظم عمران خان نے ایف نائن پارک گروی رکھنے کی مخالفت کردی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ایف نائن پارک کو گروی رکھنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی تجویز ہی کیوں دی گئی؟ اس سے غلط تاثر گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ایف نائن پارک کو گروی رکھنے کی مخالفت کرتے ہوئے سیکرٹری فنانس سے استفسار کیا کہ عوام کیلئے بنایا گیا ایف 9 پارک گروی رکھوانے کی تجویز کیوں آئی؟انہوں نے کہا کہ اس سے عوام میں غلط تاثر گیا۔

سیکرٹری فنانس نے سکوک بانڈز پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسلامی بانڈ ہے، ماضی کی غلطیاں درست کرنے کیلئے سکوک بانڈز کا اجرا کرنے کا سوچا۔ یہ صرف علامتی طور پر ہے، عملی طور پر اس سے فرق نہیں پڑتا۔

وزیراعظم کا اس کے جواب میں کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے کہ سکوک بانڈ کیا ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کے استعمال میں پارک علامتی طور پر بھی گروی نہیں ہونا چاہیے، اس سے غلط تاثر گیا۔ اگر یہ عملی طور پر گروی رکھنا نہیں ہوتا تو وزیراعظم ہاؤس کو گروی رکھ دیتے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سکوک بانڈز کیلئے زمین کی ویلیو بھی دیکھنا پڑتی ہے۔ عوام کیلئے بنایا گیا پارک گروی نہ رکھا جائے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر ایک وفاقی وزیر نے طنز کرتے ہوئے سیکرٹری فنانس سے کہا کہ اگر علامتی ہی تھا تو پھر صدر ہاؤس گروی رکھوا دیتے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وفاقی کابینہ میں ایف نائن پارک کی بجائے اسلام آباد کلب کو گروی رکھنے کی تجویز پیش کی گئی۔ وزارت خزانہ اسلام آباد کلب کے عوض سکوک بانڈز کے اجرا کی سمری پیش کرے گی۔ وفاقی کابینہ اسلام آباد کلب کے عوض سکوک بانڈز کے اجرا کی منظوری دے گی۔

مزید پڑھیں: بھارتی یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں ٹینک نہیں، ٹریکٹر نظر آرہے ہیں۔شاہ محمود قریشی

Related Posts