شوگر، بلڈ پریشر اور السر کی دوائیں مہنگی: قیمت میں 46 روپے کا اضافہ کر دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوگر، بلڈ پریشر اور السر کے لیے دواؤں کی قیمت میں 46 روپے کا اضافہ کر دیا گیا
شوگر، بلڈ پریشر اور السر کے لیے دواؤں کی قیمت میں 46 روپے کا اضافہ کر دیا گیا

دوا سازکمپنیوں نے اپنی مصنوعات مہنگی کر دیں جس کے بعد شوگر، بلڈ پریشر اور السر کے ساتھ ساتھ دیگر بہت سی ادویات کی قیمتوں میں  46 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ادویات بنانے والی کمپنیوں کو ہر سال نرخ میں 7 فیصد اضافے کا اختیار دیا گیا ہے اور قیمتوں میں حالیہ اضافہ بھی اسی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کھانے سے قبل ہر پھل کو دھو لینا بہت سے خطرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ماہرین

تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں مجموعی طور پر ادویات کی قیمتوں میں 77 فیصد اضافہ ہوچکا ہے جبکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) سے تعلق رکھنے والے حکام کے مطبق بلڈ پریشر ، شوگر اور السر کے ساتھ ساتھ تیزابیت کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے سیرپ کی قیمت میں بھی 46 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈریپ کے مطابق شوگر کنٹرول کرنے والی گولیوں کے پیکٹ میں 30 روپے، بلڈ پریشر کی دوا میں 12 روپے، پین کلر اور السر کی ادویات 2 روپے جبکہ کیلشیم کے سپلیمنٹ میں 5 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یاد رہے کہ  پالتو جانور رکھنے والے  لوگوں کے بارے میں طبی ماہرین کی رائے یہ ہے کہ وہ صحت مند رہتے ہیں جبکہ ان کی زندگی بھی دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ طویل ہوتی ہے۔

انسان صحت مند زندگی کے لیے کبھی اپنا وزن کم کرتا ہے تو کبھی مختلف دواؤں کا استعمال کرتا ہے، جبکہ طویل زندگی کے لیے علم نفسیات کے ماہرین ہمیشہ خوش اور دوسروں کے ساتھ مل جل کر رہنے کو بھی ایک اہم نکتہ سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پالتو جانور رکھنے والے صحت مند اور طویل زندگی جیتے ہیں۔طبی ماہرین کی رائے

Related Posts