پالتو جانور رکھنے والے صحت مند اور طویل زندگی جیتے ہیں۔طبی ماہرین کی رائے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پالتو جانور رکھنے والے  لوگوں کے بارے میں طبی ماہرین کی رائے یہ ہے کہ وہ صحت مند رہتے ہیں جبکہ ان کی زندگی بھی دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ طویل ہوتی ہے۔

انسان صحت مند زندگی کے لیے کبھی اپنا وزن کم کرتا ہے تو کبھی مختلف دواؤں کا استعمال کرتا ہے، جبکہ طویل زندگی کے لیے علم نفسیات کے ماہرین ہمیشہ خوش اور دوسروں کے ساتھ مل جل کر رہنے کو بھی ایک اہم نکتہ سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں پولیو کے 3 مزید کیسز: رواں سال مرض سے متاثرہ بچوں کی تعداد 72 ہو گئی

طبی ماہرین کے مطابق پالتو جانور آپ کے جسم میں کچھ ہارمونز کی مقدار میں اضافے کا باعث بنتے ہیں جس سے خود بخود خوشی او رمحبت کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ سیروٹونین اور اوکسی ٹوسن ایسے ہی دو ہارمونز ہیں جو انسان کے اندر خوشی کو جنم دیتے ہیں۔

عام طور پر تنہائی پسند اور ذہنی دباؤ کا شکار ہونے والے افراد زیادہ لمبی زندگی نہیں جی سکتے اور مختلف طبی مسائل کا شکار ہو کر دیگر افراد کے مقابلے میں جلد ہی دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں، تاہم پالتو جانور آپ کو تنہائی اور ذہنی دباؤ سے نجات دلانے کا باعث ہیں۔

تربیت یافتہ پالتو جانور مختلف معاملات میں انسان کی مدد بھی کرتے ہیں۔مثال کے طور پر کتا گھر کی حفاظت کرتا ہے جبکہ بلی گھر کو چوہوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ اسی طرح گھر میں بکریاں اور بھینس وغیرہ پالنے والے افراد کو دودھ اور گوشت کی کمی محسوس نہیں ہوتی۔

ماہرین کے مطابق جو بھی  افراد پالتو جانور رکھتے ہیں، ان کے لیے طویل زندگی جینا دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ آسان ہوتا ہے۔ پالتو جانور انسانی ذہن کو مختلف ایسے کاموں میں مصروف رکھتے ہیں جن سے اسے خوشی حاصل ہوتی ہے اور یہی طویل زندگی کا اصل راز ہے۔

یاد رہے کہ پھل کے چھلکے کے اعتبار سے یہ فیصلہ کرنا کہ اسے دھونا چاہئے یا نہیں، ہمیشہ درست ثابت نہیں ہوتا بلکہ کھانے سے قبل ہر پھل کو ہر صورت میں دھولینا بہت سے خطرات سے حفاظت کا ذریعہ ہے۔

مزید پڑھیں: کھانے سے قبل ہر پھل کو دھو لینا بہت سے خطرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ماہرین