راولپنڈی میں 2 گروہوں میں جھگڑا اور ہوائی فائرنگ، 1 راہگیر جاں بحق، 1 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں 2 گروہوں میں جھگڑا اور ہوائی فائرنگ، 1 راہگیر جاں بحق، 1 زخمی
راولپنڈی میں 2 گروہوں میں جھگڑا اور ہوائی فائرنگ، 1 راہگیر جاں بحق، 1 زخمی

راولپنڈی میں 2 گروہوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 1 راہگیر جاں بحق جبکہ 1 شدید زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ بنی کی حدود میں واقع چن بازار چوک میں 2 گروہوں میں لڑائی جھگڑا اور ہوائی فائرنگ ہوئی۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 2 راہگیروں کو فائرنگ کے باعث گولی لگ گئی۔

باوثوق ذرائع کے مطابق مقامی تھانہ بنی کی پولیس ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی، ابوبکر نامی زخمی ہونے والا شخص ہوائی فائرنگ کے دوران گھر جا رہا تھا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقامی تھانے کی پولیس زخمی شخص سے پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔ پولیس زخمی شخص پر واقعے کا الزام ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے، دوسری جانب مقامی پولیس نے اس الزام کو رد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تھانہ خان پور کے ایس ایچ او کا بے گناہ نوجوان پر تشدد

Related Posts