شہرِ قائد میں ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لینے کیلئے کراچی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج منعقد ہورہا ہے جس کے دوران مختلف اقدامات پر گفتگو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، کراچی سے متعلقہ عسکری افسران اور دیگر اعلیٰ حکام وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کراچی میں کراچی رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
قبل ازیں گزشتہ برس 2 دسمبر کے روز پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی نجیب ہارون کی سربراہی میں اسٹیرنگ کمیٹی کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شہر قائد کی ترقی و بحالی کیلئے منصوبہ بندی اور کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں، این ڈی ایم اے بھی کراچی کی ترقی کیلئے 7 ارب روپے دیگا۔
ملک کے معاشی مرکز کی بہتری کیلئے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت اگلے 3 سالوں میں 739 ارب روپے کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: ٹرانسفارمیشن پلان، این ڈی ایم اے بھی شہر کی ترقی کیلئے 7 ارب دیگا