اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرول 11 روپے 95 پیسے تک مہنگا کرنے سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارشات پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے سے متعلق نئی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے جس کے تحت پٹرول11 روپے 95 پیسے تک مہنگا کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 16 جنوری سے ڈیزل کی قیمت میں بھی 9 روپے 57 پیسے فی لٹر تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لٹر لیوی کے حساب سے کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارتِ خزانہ ارو وزیرِ اعظم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال 2020 کے دوران کورونا وائرس کے نتیجے میں عالمی سطح پر خام تیل کے نرخ میں ہونے والی نمایاں کمی کے باعث ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 27فیصد تک کی کمی دیکھی گئی۔
گزشتہ برس پٹرول 10.20روپے،ہائی اسپیڈ ڈیزل16.57روپے،مٹی کا تیل 26.06روپے اور لائٹ ڈیزل آئل 14.57 روپے فی لٹرسستاہوا۔
مزید پڑھیں: رواں برس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 27فیصدکمی دیکھی گئی