کسی کے کہنے پر کوئی ماں کا لعل اس حکومت کو نہیں گراسکتا، اعجاز شاہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Brig-retd-Ijaz-Shah
مولانا فضل الرحمٰن کے پاس مایوسی اور انتشار کے سوا کچھ نہیں‘وزیر داخلہ

بلیو ایریا میں دفعہ 144نافذ ہے ،مولانا فضل الرحمٰن 27اکتوبر کو نہیں آئینگے ،وزیر داخلہ
اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے واضح کیا ہے کہ کسی کے کہنے پر کوئی ماں کا لعل اس حکومت کو نہیں گراسکتا، بلیو ایریا میں دفعہ 144نافذ ہے ،مولانا فضل الرحمن 27اکتوبر کو نہیں آئینگے ،مدارس کے نصاب میں وہ کتابیں شامل کی ہیں جنہیں پڑھ کر مدرسوں کے طلبہ ڈاکٹر اور انجینئر بنیں گے،نواز شریف کو باہر بھیجنا کا ہمارے پاس کوئی اختیار نہیں، کیس عدالت میں چل رہاہے ۔ منگل کو پولیس سہولت سینٹر میں اوورسیز پاکستانی سہولت کاؤنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اعجاز شاہ نے کہا کہ کے بلیو ایریا میں دفعہ 144 نافذ ہے، سمجھتا ہوں مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر کو نہیں آئیں گے، ان کے اسلام آباد آنے کا وقت ٹھیک نہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی حکومت کو عوام لے کر آئی ، جب تک عوام کا اعتماد ہے حکومت کو کوئی نہیں نکال سکتا، جب تک حکومت کی ڈلیوری ٹھیک رہے گی اسے ستاں خیراں ہے، کسی کے کہنے پر کوئی ماں کا لعل اس حکومت کو نہیں گراسکتا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مدارس کے طلبہ ڈاکٹر، انجینئر دیگر شعبے اختیار کرسکیں گے، مدارس کا نصاب تبدیل نہیں کیا، صرف وہ کتابیں شامل کیں جس سے طالب علم وکیل اور ڈاکٹر بن سکیں، حکومت چاہتی ہے مدرسے کا طالب علم صرف امام مسجد نہیں ہر ملازمت کے لیے اہل ہو، نہ کوئی مدارس کو چھیڑ رہاہے اور نہ مدارس کے نصاب کو چھیڑ رہاہے۔اعجاز شاہ نے کہاکہ عمران خان اسلام آباد آئے تو وہ وقت اور تھا، صحیح وقت پر غلط کام بھی چل جاتاہے، مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد آنے کا وقت ٹھیک نہیں ہے، یہ جو اسلام آباد آرہے ہیں ملک کے خلاف آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس کے ٹارچر سیل کسی جگہ نہیں، اگر کہیں ٹارچر سیل نکلے تو کارروائی کریں گے، ہر معاشرے میں جرم ہوتا ہے، اگر اس پر ردِعمل درست نہیں ہے تو پکڑیں۔غیر رسمی گفتگومیں ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو باہر بھیجنا کا ہمارے پاس کوئی اختیار نہیں،یک شخص کا عدالت میں کیس چل رہا ہے اس کو باہر کیسے بھیجا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ناموس رسالت کا وزیراعظم کو پورا پاس ہے، اس حوالے سے کوئی مارچ درست نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہدایت تو اللہ تعالی کسی بھی وقت دے سکتا ہے، مولانا کو بھی ہدایت ہوگی۔ انہونے کہاکہ میں نے یہ بات مخصوص تناظر میں کی تھی کہ تین چار لوگ نواز شریف کے گرد تھے جن کی وجہ سے ان کی حکومت گئی۔ مولانا کیلئے کیا پیغام ہے کہ سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو میرا سلام ہو۔

Related Posts