ملکہ ترنم نور جہاں کی 20ویں برسی آج منائی جائیگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Noor Jahan's 20th anniversary will be celebrated tomorrow

لاہور:برصغیر میں ملکہ ترنم کے نام سے پہچانی جانے والی میڈم نور جہاں کو دنیا سے رخصت ہوئے 20 سال بیت گئے، آج 20 ویں برسی منائی جائے گی۔

ملکہ ترنم نور جہاں 21ستمبر 1925 کو عظیم صوفی شاعر بلھے شاہ کی دھرتی قصور میں پیدا ہوئیں ،انہوں نے اسٹیج اداکاری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ۔ملکہ ترنم نور جہاں کا اصل نام اللہ وسائی تھا جبکہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا ۔

انہوں نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنے جوہر دکھائے ۔انہوں نے ایک موسیقار گھرانے میں آنکھ کھولی اس لیے موسیقی انہیں وراثت میں ملی ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران اردو، ہندی، پنجابی اور سندھی سمیت مختلف زبانوں میں تقریباً دس ہزار گانے ریکارڈ کرائے جو ایک منفردریکارڈ ہے ۔

نورجہاں کو اداکاری اور گلوکاری کے شعبے میں ان کی شاندار صلاحیتوں کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ دیا گیا۔انہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے بھی گائے جو کہ ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:سینماء ملازمین کے گھروں میں فاقے، دو شوز چلانے کی اجازت مانگ لی

ملکہ نور جہاں کی خوبصورت اور کانوں میں رس گھولنے والی آواز کی وجہ سے انہیں ملکہ ترنم کا خطاب ملا ۔میڈم نور جہاں 23دسمبر 2000 کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں۔

ان کی برسی کے موقع پر پرنٹ میڈیا میں خصوصی اشاعت ہو گی جبکہ الیکٹرانک میڈیا میں بھی ان کے حالات زندگی اور کیئرئیر پر رپورٹس نشر کی جائیں گی۔

Related Posts