شیخ رشید کو شادی کرلینی چاہئے، ورنہ مزید ویڈیوز لیک ہوسکتی ہیں، حریم شاہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ رشید کو شادی کرلینی چاہئے، ورنہ مزید ویڈیوز لیک ہوسکتی ہیں، حریم شاہ
شیخ رشید کو شادی کرلینی چاہئے، ورنہ مزید ویڈیوز لیک ہوسکتی ہیں، حریم شاہ

کراچی: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سیاں کو بھیا بنا ڈالا، کہتی ہیں شیخ رشید شادی کرلیں تو ان کے لیے بہتر ہے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفریس کرتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے شیخ رشید سے متعلق پوچھے گئے سوال میں کہا کہ شیخ رشید صاحب کو اب شادی کر لینی چاہیے ورنہ معلوم نہیں کہ کتنی مزید ویڈیوز لیک ہوتی رہیں گی۔

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے شیخ صاحب کو اپنا بھائی قرار دے دیا، حریم شاہ نے مزید کہا کہ فی الحال میرا شہزادہ زمین پر نہیں آیا، جب نظر آیا تو شادی کر لونگی اور دیر نہیں لگاؤں گی۔

حریم شاہ نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کا دعویٰ کرنے والوں نے دعوے کے ساتھ وعدے تو بہت کیے مگر کوئی وعدہ وفا نہ ہو سکا۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید کی متنازعہ غیر اخلاقی تصاویر وائرل، ایف آئی اے حرکت میں آگئی

Related Posts