جلسے کیلئے پنڈال سج گیا، پی ڈی ایم لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ آج کرے گی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جلسے کیلئے پنڈال سج گیا، پی ڈی ایم لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ آج کرے گی
جلسے کیلئے پنڈال سج گیا، پی ڈی ایم لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ آج کرے گی

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کیلئے پنڈال سج گیا، اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ آج کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق آج پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے حکومت مخالف جلسے سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز، سابق صدر آصف زرداری کے صاحبزادے اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔

جلسے میں لاہور اور پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے اراکینِ اسمبلی، وزراء اور دیگر پارٹی قائدین بھی پی ڈی ایم جلسے میں شریک ہوں گے۔

 اتوار کے روز رکھے گئے لاہور کے پی ڈی ایم جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ پی ڈی ایم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لاہور کا جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ دوسری جانب حکومتی ترجمان بھی سیاسی پروپیگنڈے کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی  ہدایات کے مطابق وزیرِ اطلاعات شبلی فراز، وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور وزیرِ داخلہ شیخ رشید سمیت دیگر وفاقی وزراء، سیاسی قائدین اور تحریکِ انصاف رہنما پی ڈی ایم کے مختلف بیانات کے دھواں دھار جوابات دینے کیلئے تیار ہیں۔ عوام بھی حکومت اور پی ڈی ایم کا سیاسی دنگل دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔

عوام کی بڑی تعداد پی ڈی ایم جلسے میں شریک ہونے کیلئے داتا کی نگری کے مختلف علاقوں اور ملک بھر سے لاہور پہنچی ہے۔ عوام الناس کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی ڈی ایم کی محاذ آرائی کے درمیان ملکی اداروں کی تعمیر و ترقی اور عوام کے مسائل نظر انداز کیے جارہے ہیں۔ پی ڈی ایم جلسوں میں کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں عام ہوچکی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پی ڈی ایم رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے قانونی کارروائی کی وارننگ کے باوجود لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ڈی ایم رہنماؤں کا 5 روز قبل کہنا تھا کہ حکومت جو مرضی کرلے لاہور کا جلسہ ہوگا اور ضرور ہوگا، حکمرانوں کا جانا ضروری ہے کیونکہ یہ جمہوری نہیں فاشسٹ حکومت ہے۔ہم ان کے دباؤ میں آنے والے نہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت کو جو کرنا ہے کرلے،لاہور کا جلسہ ضرور ہوگا، پی ڈی ایم

Related Posts