معاشی ترقی میں انشورنس انڈسٹری کی اہمیت بڑھ گئی ہے، مبشر نعیم صدیقی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Insurance important tool for economic development: Mubashir Naeem Siddiqui

کراچی : ڈائریکٹر جنرل وفاقی انشورنس محتسب مبشر نعیم صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی میں انشورنس انڈسٹری کی افادیت مسلم ہے جبکہ موجودہ حالات میں اسکی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے تاہم جی ڈی پی میں اس شعبہ کی شراکت کم ہے۔

انشورنس محتسب کا ادارہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور پالیسی ہولڈرز کے حقوق کو مزید تقویت دینے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے جس سے اس اہم شعبہ کی مجموعی صوعرتحال بہتر ہو رہی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل وفاقی انشورنس محتسب مبشر نعیم صدیقی نے ایف پی سی سی آئی کے مرکزی انشورنس کمیٹی کے سابق چیئرمین اور پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کو مزید فعال کیا جا رہا ہے اور عوام کو اس کے فوائد سے آگاہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے پاکستان سمیت ساری دنیا کو خوفزدہ کر رکھا ہے اور اب سپر پاورز سمیت دنیا کا کوئی ملک محفوظ نہیں رہا ہے۔وائرس نے عالمی جی ڈی پی کو بارہ کھرب ڈالر جبکہ پاکستانی معیشت کو ڈھائی کھرب روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچایا ہے اور یہ سلسلہ اگلے سال بھی جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:کاروبارکی بحالی اور مسائل حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔اسماعیل ستار

انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں انشورنش کمپنیاں کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ایڈجسٹ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں جبکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کرنے کے لئے نت نئی پراڈکٹس بھی روشناس کروائی جا رہی ہیں مگر پاکستان میں عوام کو ریلیف دینے میں کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوئی ہے جو افسوسناک ہے۔

Related Posts