پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا
پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا ہے جس کا اظہار انہوں نے انسٹا گرام پر کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ آمنہ الیاس نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔ ایک سوال یہ کیا گیا کہ آمنہ الیاس کیا کسی کو پسند کرتی ہیں؟ تو آمنہ الیاس نے اثبات میں جواب دیا۔

مداحوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آمنہ الیاس نے کہا کہ میں جس کو پسند کرتی ہوں، اس کا نام داور محمود ہے جس کے بعد بھی ایک اور سوال پوچھا گیا۔ مداحوں نے سوال کیا کہ آپ سنگل ہیں یا شریکِ حیات منتخب کر لیا؟

آمنہ الیاس نے کہا کہ میں اپنے شریکِ حیات اور جیون ساتھی کو منتخب کرچکی ہوں جس کا نام داور محمود ہے تاہم آمنہ الیاس نے اِس بارے میں مزید کچھ نہیں بتایا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل معروف اداکارہ رباب ہاشم کی شادی کی تیاریاں شروع کردی گئیں، 24 نومبر اداکارہ رباب ہاشم مایوں بیٹھ گئی ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

پیلے لباس میں رباب ہاشم کی تصاویر کو مداحوں نے خوب پسند کیا اور مہندی لگے ہاتھوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: رباب ہاشم کی پیا کے گھر جانے کی تیاریاں،مایوں بیٹھ گئیں،تصاویر وائرل

Related Posts