اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ 1 ماہ کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں 31 روپے فی کلو کی کمی ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ پچھلے ایک ماہ کے دوران ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت میں 31 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، جب بگڑا ہوا نظام بدلنے کی کوشش کی جائے تو نظام سے فائدہ حاصل کرنے والے مزاحمت کرتے ہیں۔
پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا کہ اگر بگڑے ہوئے نظام سے مستفید ہونے والے لوگ طاقتور ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے لیکن اگر حکومت نیک نیت اور باہمت ہو تو آخر کار کامیاب ہوجاتی ہے۔
پچھلے ایک ماہ میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت میں 31 روپیہ فی کلو کمی ہوئی ہے. جب بگڑا ہوا نظام بدلنے کی کوشش ہوتی ہے تو اس نظام سے مستفید ہونے والے مزاحمت کرتے ہیں، اور اگر وہ طاقتور لوگ ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے. لیکن اگر حکومت نیک نیت اور باہمت ہو تو آخر کار کامیاب ہوتی ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 12, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل شہرِ قائد میں آٹے کے ساتھ ساتھ چینی کی قیمت میں بھی کمی آئی جس سے عوام خوش نظر آئے، چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روز کے دوران 15 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ہول سیل پر چینی کی فی کلو قیمت میں 29 نومبر کے روز تک 4 روپے کی کمی ہوئی جبکہ 2 روز کے دوران چینی کی قیمت میں فی کلو 15 روپے کی کمی ہوئی۔
مزید پڑھیں: 2 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی